• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Latest News

صوابی.......دوبیان ضلع صوابی میں تکرار پر بھتیجے نے فائرنگ کر کے اپنے چچا ریٹائرڈ پولیس سب انسپکٹر کو قتل کر دیا، فائرنگ کے واقعے میںملزم کی بہن بھی زخمی ہوئی۔



پولیس تھانہ یار حسین کی رپورٹ کے مطابق بیوہ نعیم شاہ نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی شوہر نعیم شاہ کو گھر کے اندر مبینہ طور پر ان کے بھتیجے زحیم شاہ نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیاہے، جب کہ فائرنگ سے ملزم کی بہن گولی لگنے سے زخمی ہو گئی۔ قتل کی وجہ چچا اور بھتیجے میںزبانی تکرار بیان کی گئی ہے، پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین