• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کے وکلاء نے وارنٹ کی تصدیق شدہ کاپی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کے وکلا نے وارنٹ کی تصدیق شدہ کاپی کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے، وکلا کی جانب سے ہاتھ سے لکھی درخواست اسپیشل جج بینکنگ کورٹ کے روبرو پیش کی گئی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ مقدمے کی نقول فراہم کی جائیں، واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے اس مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں، استغاثہ کے مطابق نجی بینک کے چئیرمین سمیت 20 افراد پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے، ملزمان میں سابق صدر آصف زرداری اور انکی بہن فریال تالپور بھی شامل ہیں، فریال تالپوراس کیس میں ضمانت حاصل کر چکی ہیں۔
تازہ ترین