اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وفاقی کابینہ کی تشکیل میں بھی وزیراعظم عمران خان نے جو غیر متوقع فیصلے کیے اُن میں ایک فیصلہ یہ بھی ہے کہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ارکان کو جن کی تعداد 9 ہے کوئی وزارت نہیں دی گئی ۔ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں شامل 7 وزراءاور مشیروں کا تعلق اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن سے ہے ۔ وفاقی کابینہ میں شامل کئے جانے والے اسد عمر اور ڈاکٹر بابر اعوان کا تعلق اسلام آباد سے ہے جبکہ شیخ رشید، عامر محمود کیانی، فواد چوہدری، امین اسلم اور سرور خان کا تعلق راولپنڈی ڈویژن سے ہے۔