• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عازمین حج کی منیٰ روانگی شروع، رہنمائی،معاونت، شکایات ازالہ پر کام جاری

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) عازمینِ حج کی منیٰ روانگی شروع ہو گئی ہے۔آج 8ذی الحجہ کو عازمینِ حج منیٰ میں قیام کریں گے،ا س سال 1لاکھ 83 ہزار 970 پا کستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت 1لاکھ 7 ہزار 351عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچے ہیں،نجی سکیم کے تحت 76ہزار 619عازمینِ حج سعودی عرب پہنچے ہیں،مقامی اور پاکستان سے آئے معاونین کی تعداد 2840 ہو گئی ہے،1802عازمین کا گم شدہ سامان ڈھونڈ کر ان کے حوالے کر دیا گیا ہے،راستہ بھولنے والے 228 عازمین حج کو ان کی رہائش گاہ تک پہنچایا گیا،حرم گائیڈز نے حرم میں 2935 عازمین کی رہنمائی کی،388 نجی حج کمپنیوں کی مانیٹرنگ مکمل ہو چکی ہے،سہولیات کے جائزے کیلئے 89 سرکاری رہائشوں کی بھی مانیٹرنگ کی گئی ،ہیلپ لائن کے ذریعے رہنمائی کیلئے 1729 کالز موصول ہوئیں،ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی 740 میں سے 558 شکایات کا ا زالہ کیا،60 شکایات پر کام جاری جبکہ 122 شکایات غیر متعلقہ ہیں ،کھانے سے متعلق موصول 116 شکایات میں سے 113 کا ا زالہ کیا گیا ،551 ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف عازمینِ حج کی طبی سہولیات کیلئے تعینات ہے۔

تازہ ترین