• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل اور دہشت گردی کے ملز موں پر فرد جرم عائد

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر تین راولپنڈی کے جج عبدالرحیم نے مختلف مقدمات کی سماعت ضروری کارروائی کے بعد ملتوی کر دی، عدالت نے تھانہ کوٹلی ستیاں کے ملازم کو شہید کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت 28اگست تک ملتوی کر دی جبکہ تھانہ رنگو میں درج قتل اور دہشت گردی کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان سرتاج وغیرہ پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے چار ستمبر کو شہادتیں پیش کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے تھانہ واہ کینٹ میں درج اغوا برائے تاوان کے الزام میں گرفتار ملزم سہیل احمد کیخلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے 25اگست، تھانہ بوسال اٹک میں درج فورتھ شیڈول کے مقدمہ میں ملوث ملزم عبدالوہاب کیخلاف ایک گواہ کا بیان کر کے چھ ستمبر اور تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود کیس کے ملزم عبدالجبار کیخلاف دو گواہ قلمبند کر کے آٹھ ستمبر کو مزید شہادتیں طلب کرلیں۔
تازہ ترین