پیپلزپارٹی نے معروف قانون دان اور سیاستدان اعتزاز احسن کو اپنا صدارتی امیدوار نامزد کرد یاہے۔
ذرائع کے مطابق پی پی نے4ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کے لیے خورشید شاہ کی سربراہی میں کمیٹی بھی بنا دی جس میں رضا ربانی ،نوید قمر،شیریں رحمان اور دیگر شامل ہیں ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن سے ابتدائی مشاورت میں انہیں پیشکش کی کہ وہ ہمارے صدارتی امیدوار کی حمایت کی صورت میں چیئرمین سینٹ کے لیے اپنے امیدوار کی حمایت ہم سے لے سکتے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں جلد اس اہم موضوع پر مشاورت مکمل کر لیں گی اور توقع ہے اپویشن جماعتوں کا ایک ہی امیدوار ہو گا ۔