• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، نوجوان کے قتل میں ملوث دوست گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سرجانی ٹائون پولیس نے 23جولائی کو قتل ہو نے والے نوجوان کے قاتل دوست کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹائون کے علاقے یارو گوٹھ سے 23جولائی کو ایک نوجوان عمران کی لاش ملی تھی جس پر پولیس نے ابتدائی تفتیش میں واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ قرار دیا تھا اور مقدمہ درج کر کے تفتیش منتقل کردی تھی ،انویسٹی گیشن پولیس نے اندھے قتل کی تحقیقات کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا اور مقتول کے موبائل فون کو ٹریس کرتے ہو ئے ایک ملزم مطلب کو گرفتار کر کے مقتول کا موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کرلیا ،پولیس نے بتایا کہ ملزم مقتول کا دوست ہے اور اس نے مقتول کو بہانے سے یارو گوٹھ بلوانے کے بعد خالی پلاٹ میں لے جاکر قتل کردیا اور خود فرار ہو گیا تھا ،مقتول نیو کراچی گودھرا کا رہائشی تھا ۔
تازہ ترین