• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسنی میں پینے کے پانی کی شدید قلت، ٹینکر راج قائم، عوام پریشان

حب ( نامہ نگار) پسنی میں ان دنوں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے اور پسنی کے لوگ پانی کی بوندبوند کو ترس گئے ہیں، عید قربان کی آمد آمد ہے جبکہ شہری پانی کی بوند بوند کیلئے در در کی ٹھوکریں کھارہے ہیں اور ٹینکر مافیا سے مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں، محکمہ پبلک ہیلتھ پانی کی سپلائی میں مکمل میں طور پر ناکام ہے اوردوسری جانب ٹینکر مافیاد ونوں ہاتھوں سے لو گو ں کو لوٹنے میں مصروف ہے، فی کنستر پانی کی منہ مانگی قیمت وصول کی جارہی ہے مقامی انتطامیہ ٹینکر مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے پسنی کے شہریوں نے بتایا کہ عیدقربان کی آمد آمدہے لیکن انہیں پینے کا پانی میسر نہیں ہے شہریوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ کی کارکردگی کو انتہائی مایوس کن قراردیا ۔
تازہ ترین