• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالیں گے تو یہ شور مچائیں گے سڑکوں پر بھی آئیں گےعوام میرا ساتھ دیں

اسلام آباد(جنگ نیوز)وزیر اعظم نےاپنے پہلے خطاب میں کہاکہ کرپشن کے اوپر پورا زور لگانا ہے ٗعوام پر خرچ ہونے والا پیسہ لوگوں کی جیبوں میں چلا جاتا ہے ٗ یہ ادارہ تباہ کر کے کرپشن کرتے ہیں ٗ نیب چیئر مین سے میٹنگ کرونگا اگر کسی قسم کی مدد چاہیے ان کودینگے ٗ فنڈز چاہئیں تو دینگے اور نیب کو پاور فل بنائینگے ۔انہوںنے کہاکہ جب ہم کرپٹ لوگوں کے اوپر ہاتھ ڈالیں گے توشور مچائینگے ٗڈیپارٹمنٹ میں مافیا بیٹھا ہوا ہے ٗ ہر جگہ پر ایسے لوگ ہیں جو کرپٹ نظام سے پیسہ بناتے ہیں،جب کرپٹ لوگوں پرہاتھ ڈالیں گےتویہ شورمچائیں اور سڑکوں پر آئیں گے ، مگر آپ نے میرے ساتھ کھڑے رہنا ہے۔
تازہ ترین