• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رفیق رجوانہ کااستعفیٰ منظور،چوہدری پرویز الٰہی قائم مقام گورنرپنجاب مقرر

لاہور،اسلام آباد(نمائندہ جنگ،آئی این پی ) صدر مملکت ممنون حسین نے گورنرپنجاب ملک رفیق رجوانہ کا استعفی منظور کر لیا، چودھری پرویز الہی کو قائم مقام گورنر پنجاب مقرر کردیا گیا، ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی مقرر کر دیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی پر گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے اپنا استعفی صدر مملکت کو بھجوا دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ملک میں عام انتخابات ہو چکے ہیں،کامیاب جماعت کو اپنا گورنر لگانے کا اختیار ہے اس لئے میں اپنی خدمات جاری نہیں رکھا سکتا۔صدر مملکت ممنون حسین نے رفیق رجوانہ کا استعفی منظورکرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کو قام مقام گورنر پنجاب مقرر کردیااور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ چودھری پرویز الہی ہی آج نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے۔
تازہ ترین