• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئس بینکوں میں کتنی رقم ہےعلم نہیں ،اسد عمر

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سوئس بینکوں میں کتنی رقم پڑی ہے کوئی علم نہیں،چار برس پہلے اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ 200ارب ڈالر پڑے ہیں۔

حلف اٹھانے کے بعد اپنے ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح بیرون ملک سے پیسہ واپس لانا ہے، دبئی میں پاکستانیوں کی 8 ارب ڈالرکی جائیدادیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کے ذریعے بھیجا گیا پیسہ واپس لانے کا حکم دیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے یہ بھی کہاکہ پی آئی اے اوراسٹیل ملزسے کسی کوبے روزگارنہیں کررہے، ملازمین کی وجہ سے پی آئی اے اوراسٹیل ملز تباہ نہیں ہوئی ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ وزیراعظم ہاؤس میں 500 ملازمین ذاتی نوکری پر تھے، اب یہ عوام کی خدمت پرمامور ہوں گے ۔

تازہ ترین