سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں مشرف کے کچھ سابق رفقاء کو بھی شامل کیا گیاہے۔یہ رفقاء اٹھارویں ترمیم، صوبائی خودمختاری، ٹریڈ یونینز اور فریڈم آف پریس کے لئے ایک کھلی دھمکی ہیں۔
رضا ربانی نے وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانے کے بعد رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہے متحدہ اپوزیشن بہترین طریقے سے پارلیمنٹ کو واچ کرسکتی ہے، اپوزیشن جماعتیں اس طرح منقسم رہیں گی تو ان سے عوام اور تاریخ ضرور سوال کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام جمہوری قوتیں اکٹھی ہو جائیں، اپوزیشن جماعتوں کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر ایک دوسرے سے الجھنا زیب نہیں دیتا،انہیں اس گھمبیر صورتحال کا ادراک ہونا چاہیے۔