• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الاضحی سے قبل ایل پی جی کی قیمتوں میں دوسری بار اضافہ

کراچی(اسٹاف پورٹر) عید الاضحیٰ سے قبل ایل پی جی کی قیمتوں میں دوسری بار اضافہ کردیا گیا ہے اور اس بار ایل پی جی کی فی کلو قیمت10روپے،گھریلو سلنڈر کی قیمت120اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 450روپے بڑھائی گئی ہے ۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان ، چیئر مین و فائونڈر ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان عرفان کھوکھر کے مطابق گیس مافیا کی طرف سے حکومت اور غریب عوام کیلئے عید کا تحفہ دیا گیا ہے ،پروڈیوسرز مافیا نے تین روز میں ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار اضافہ کیا ہے اور قیمتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے ،اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمتوںمیںاضافہ کئے جانے کا نوٹس لینا چاہیئے ،قیمتوںمیں اضافے کے بعد کراچی اور لاہور میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت150روپے، میاں چنوں، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، راجن پور میں 160،ڈیرہ اسماعیل خان، سوات میں170، مری، نتھیا گلی میں 180 روپے اور گلگت بلتستان میں 200روپے فی کلوتک جاپہنچی ہے۔

تازہ ترین