• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جولائی کے دوران درآمدات میں 1.1اور برآمدات میں 0.6 فیصد اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دوران قومی برآمدات میں 1.1 فیصد جبکہ درآمدات 0.6 فیصد کا اضافہ ہوابرائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی 2018ء کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 1.64 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی 2017ء کے دوران برآمدات کا حجم 1.62 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پی بی ایس کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں جولائی 2018 کے دوران مجموعی ملکی درآمدات 0.6 فیصد کے اضافہ سے 4.84 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ جولائی 2017ء میں درآمدات کا حجم 4.8 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین