• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ دنوں کورنیل یو نیورسٹی کی ایک ٹیم نے پاپ کارن استعمال کرکے ایک منفردروبوٹ تیار کیا ہے جو انگلی نما ساخت رکھتا ہے ۔ماہرین کے مطابق اس سادہ روبوٹ سے کسی شے کو گر فت کرنے کا کام لیا جاسکتا ہے۔یونیورسٹی کے پرو فیسر کر سٹین ایچ پیٹر سن اورطالب علم اسٹیون سیرون ایک ایسا روبوٹ بنانا چاہتے تھے جو بآسانی پھیل سکے ،اپنی سختی کو بدل سکے اور اشیا کو تھامنے کا کام بھی انجام دے سکے ۔اس طرح کا روبوٹ تیار کرنے کے لیے ماہرین کے ذہن میں سب سے پہلے پاپ کارن کا خیال آیا ،کیوںکہ مکئی سے پاپ کارن بنتے وقت یہ دس گنا تک پھیل سکتے ہیں۔روبوٹ کو تیار کرنے کے لیے ٹیم نے ایسے پاپ کارن کا انتخاب کیا ،جس میں کوئی کیمیکل شامل نہیں کیا گیا تھا ۔اس کو استعمال کرنے سےقبل ماہرین نےمختلف اقسام کی مکئی اور ان سے پھوٹنے والے پاپ کارن پر بھی غور کیا ۔پھر سب سے زیادہ پھیلنے والی مکئی کو روبوٹ بنانے کے لیے استعمال کیا ۔ابتدائی طور پر انگلی نما سادہ روبوٹ تیار کیا گیا ۔ مکئی کے دانوں کو نائیکروم سے بنے تار پر لگا یا گیا ۔جیسے ہی ان دانوں کو حرکت دی گئی وہ پھوٹ کر پاپ کارن بن گئی ۔اس کے علاوہ ایک اور تجربہ کیا ،جس میں مکئی کے 36 دانوں کو سلیکون پر لگا یا گیا ،جس سےیہ سخت ہو کر ایک ٹھوس شکل اختیار کر گے ۔ایک روبوٹ کو مکئی سے ایک خاص شکل دے کر اس سے چار کلو گرام وزن اُٹھا نے کا تجربہ بھی کیا گیا ۔ماہرین کے مطابق سادہ روبوٹ بنانے والی اس ٹیکنالوجی کی ذریعے چھوٹے جمپنگ روبوٹ بھی بنائے جاسکتے ہیں ۔پاپ کارن بنانے والے یہ رو بوٹ ایک مرتبہ ہی استعمال ہوسکتے ہیں ۔ٹیم کا کہنا ہے کہ ان روبوٹس کو بہت زیادہ تعداد میں بنا کر ان سے بہت سارا کام لیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین