• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخالف امیدوار کی حمایت،پی ٹی آئی ژوب سے بنیادی رکنیت ختم

کوئٹہ (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی ڈسپلنری کمیٹی نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ژوب سے دائود مندوخیل ،اختر شاہ کاکڑ،صادق بنگش،عبداللہ کاکڑ،علی مندوخیل ،عبدالرئوف خانی ،نصیب اللہ حریفال ، شیر محمد عرف عبدالجلیل ،حاجی گل ،حافظ رحمت اللہ شیرانی کی بنیادی رکنیت ختم کردی ۔ڈسپلن اور آئین کے مطابق الیکشن 2018ء میں پارٹی امیدوارکے مخالف امیدوار کی حمایت اور پارٹی نام کو غلط استعمال کرنے پر پی ٹی آئی کی ڈسپلنری کمیٹی نے ایکشن لیتے ہوئے انکی بنیادی رکنیت ختم کی۔اسکے علاوہ اسحاق اور اعظم سمالانی کوبھی شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے اوران سے دو ہفتے میں جواب طلب کیا گیاہے۔ڈسپلنری کمیٹی اورالیکشن چیئرمین کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر منیر بلوچ نے کہا کہ نظریاتی کارکنوں نے دن رات محنت کرکے عمران خان کے پیغام کوگھر گھر پہنچایا اور25جولائی کو عمران خان کے سپاہیوں کو پارلیمنٹ تک پہنچایاوہ ہماری جماعت کا اثاثہ ہیں اسکے برعکس وہ لوگ جنہوں نے پارٹی پرچم اور پارٹی کو اپنے ذاتی مفادات اور پارٹی کے امیدواروں کے خلاف استعمال کیا انکے خلاف تحقیقات کرنے کے بعد پارٹی سے فارغ کردیا جائے گا۔
تازہ ترین