کوئٹہ (پ ر)گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کیچی بیگ سریاب ملز کوئٹہ میں جشن آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد کی جس کے مہمان خاص کالج کی پرنسپل محترمہ غزالہ عنبرین تھیں۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہواجس کی سعادت طالبہ روبینہ حسین نے حاصل کی نظامت کے فرائض طاہرہ صلاح الدین اور افسانہ نے ا نجام دیئے ۔تقریب میں طالبات نے 14اگست یوم آزادی کے حوالے سے تقاریر کیں ۔ایف ایس سی اور بی ایس سی کی طالبات نے خوبصورت ملی نغمے ،ٹیبلو زاورخاکےپیش کیے ،آخر میں تقریب کی مہمان خاص محترمہ غزالہ عنبرین نے تقریب کے شرکا ء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے 14اگست تجدید عہد کا دن ہے اور ملک وقوم کی ترقی تعلیم اور صرف تعلیم میں مضمر ہے ،انہوں نے اس موقع پر طالبات اور تقریب کے دیگر شرکاء سے کہاکہ وہ اپنے گھر گلی محلے اور اپنی درسگاہ میں درخت لگاکر پاکستان کوسرسبز بنائیں۔