• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

حجاج کرام نےشیطان کو کنکریاں ماریں، قربانی کی، احرام کھول دیئے



  20 لاکھ سے زائد حجاج نے رکن اعظم وقوف عرفات ادا کرلیا، حجاج کرام نے رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے گزاری، جہاں استغفار، خوب ذکر اذکار، قیام و سجود اور درود وسلام پڑھا گیا۔

فجر کی نماز کے بعد مِنی میں پڑا ؤکیا گیا، بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گئیں، سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی کیلئے قربانی بھی کی گئی، بال منڈوائے اور احرام کھول دیا۔


گزشتہ روز عازمین نے رکن اعظم وقوف عرفات ادا کیا، 20 لاکھ سے زائد فرزندان اسلام نے میدان عرفات میں خطبہ حج سنا جس کا پہلی بار اردو ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔

عالم اسلام کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا گیا، اسلامی روایات اور مساوات برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

ظہر اور عصر کی نمازیں اکٹھی پڑھی گئیں، غروب آفتاب کے بعد مزدلفہ کی جانب روانگی ہوئی، جہاں مغرب اور عشا کی نمازیں اکٹھی ادا کی گئیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین