• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کینٹ میں 4ہزار ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی جائینگی

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ عیدالاضحٰی پر کینٹ ایریاز سے قربانی کے جانوروں کی 4ہزار ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائے گا ، چکلالہ کینٹ ایریاز سے اٹھائی جانے والی آلائشیں اس کے علاوہ ہونگی، کینٹ بورڈ حکام کے مطابق گزشتہ سال عیدالاضحٰی پر راولپنڈی کینٹ ایریاز سے 37سو ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئی تھیں، ایکسیویٹرز کے ذریعے ڈمپنگ پوائنٹس پر گڑھے بنا دیئے گئے ہیں جہاں پر ان آلائشیوں کو زمین میں دبا دیا جائے گا ۔
تازہ ترین