• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پومپیو کا عمران خان کو فون، مل کر کام کرنیکی خواہش

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں انہوں نے دو طرفہ تعمیری تعلقات کے لیے نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیاہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے ٹیلی فون پر بات چیت میں وزیر اعظم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا اورتمام دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کے لیے پاکستان کی اہمیت کاذکر بھی کیا ۔

اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان میں امن کے قیام میں پاکستان کے کلیدی کردار پر بھی بات کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مائیک پومپیو 5 ستمبر کو پاکستان آئیں گے جہاں ان کی ممکنہ طور پر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔

تازہ ترین