• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فٹ بال ٹیم لاہور پہنچ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی قومی انڈر 23فٹ بال ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے بعد لاہور پہنچ گئی۔ پاکستانی ٹیم نے گروپ اسٹیج کے تین میچوں میں سے ایک میں کامیابی حاصل کی۔ 40 درجے بلند فیفا رینکنگ کی حامل نیپال کی ٹیم کو 1- 2گول سے شکست دی جو کہ گزشتہ 44سال کے بعد کسی بھی پاکستانی فٹ بال ٹیم کی ایشین گیمز میں پہلی کامیابی تھی۔ لاہور ائیرپورٹ پہنچنے پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل (ر ) احمد یار خان لودھی، جہانگیر خان لودھی، میاں رضوان علی اور دیگر نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔قومی ٹیم نے وطن آمد کے ساتھ ہی ساف چیمپئن شپ کی تیاری کا بھی آغاز کردیا ہے۔
تازہ ترین