لاہور(خبرنگارخصوصی)کالج آف فیزیشنز اینڈ سرجنز کے وفد نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی اور سپریم کورٹ کے بھاشا،دیامر اور مہمند ڈیم فنڈز کے لیئے 50 لاکھ روپے کا عطیہ دیا ،وفد نے چیف جسٹس پاکستان کو یقین دلایا کہ ملک میں پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیئے ان کا فورم ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرے گا۔