لاہور(خبرنگارخصوصی)چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور میں عید الاضحی ٰمنائی اور عید کے تیسرے روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مفاد عامہ سے متعلق کیسز کی سماعت بھی کی ،چیف جسٹس پاکستان نے گارڈن ٹاؤن کی مسجد میں عید کی نماز ادا کی اور نمازیوں سے عید بھی ملیاس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ ملک کے لیئے ڈیمز کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ ڈیمز ہماری آنے والی نسلوں کی ضرورت ہیں ۔