• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہلم ،فواد چوہدری کو آبائی علاقے میں ڈالروں کا ہار پہنا نے پر شدید تنقید

جہلم( این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا آبائی علاقے پہنچنے پر ڈالروں کا ہار پہنا کر استقبال کیا گیا ۔ تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری وفاقی وزیراطلاعات و نشریات کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار اپنے آبائی علاقے لڈھر دینہ پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا، پی ٹی آئی کے مقامی رہنما چوہدری مقبول حسین جوئیہ نے انہیں ڈالروں کا ہار پہنایا، ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کو ڈیڑھ سو ڈالرز کا ہار پہنایا گیا۔سوشل میڈیا پر فواد چوہدری کی تصویر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے اور بعض حلقو ں کی جانب سے وفاقی وزیر کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ فواد چوہدری الیکشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 67 جہلم سے 93ہزار 102ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں اور انہیں وزارتِ اطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
تازہ ترین