آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات10؍جمادی الاوّل 1440ھ 17؍جنوری2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کا اعلان کر دیا، ٹرافی ٹور 27 اگست سے یو اے ای سے شروع ہوگا اور یہ 3 اکتوبر کو پاکستان آئے گی۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ اگلے برس 30 مئی سے 14 جولائی تک کھیلا جائے گا، ایونٹ کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں  اور اس میگا ایونٹ کی چمکتی دمکتی ٹرافی بھی اپنے ٹور کے لئے تیار ہے۔

ورلڈ کپ ٹرافی 5 براعظموں کے 21 ممالک اور 60 شہروں کا دورہ کرے گی، ٹرافی ٹور کا آغاز 27 اگست سے آئی سی سی ہیڈ کوارٹر دبئی سے ہوگا۔

ایونٹ کی ٹرافی 3 سے 5 اکتوبر تک لاہور میں رہے گی جس کے بعد یہ 6 سے 8 اکتوبر کو سلام آباد میں رہے گی ، جبکہ کراچی میں 9 سے 13 اکتوبر تک ٹرافی موجود ہوگی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں