• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز،پاکستان کھلاڑیوں کی فتوحات،کراٹے کے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) 18ویں ایشین گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستانی کھلاڑی نرگس نے کراٹے کے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔ ایشین گیمز میں پاکستان کا دوسرا کانسی کا تمغہ ہے، اس سے قبل پاکستان کی کبڈی کی ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔19سالہ نرگس نے 68 کلوگرام سے زائد وزن کی کیٹیگری مقابلوں میں یہ تمغہ حاصل کیا۔نرگس نے گذشتہ سال کولمبو میں منعقدہ ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ دوسری جانب پاکستانی شوٹر عثمان چاند کوالیفیکیشن رائونڈ مین پہلے نمبرپررہے۔ ہفتے کوکو کانسی کے تمغے کے لیے کھیلے گئے میچ میں نیپال کی کارکی ریتا کو 3-1 سے شکست دی۔اس سے قبل نرگس کو سیمی فائنل مقابلے میں چین کی گاؤ مینگمینگ سے 8-0 س شکست ہوئی تھی۔68 کلوگرام سے زائد وزن کی کیٹیگری مقابلوں میں سونے کا تمغہ جاپان کی اوئیکوسا ایومی نے چین کی گاؤ مینگمینگ کو زیر کر کے حاصل کیا جبکہ کانسی کا دوسرا تمغہ اریان کی حمیدہ عباس علی نے حاصل کیا۔ایشین گیمز کی تاریخ میں پہلی بار کراٹے ایونٹ میں کسی خاتون کھلاڑی نے پاکستان کیلئے میڈل جیتا ہے کوئٹہ کے ہزارہ ٹائون سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ نرگس نے 11 سال کی عمر میں کراٹے کھیلنا شروع کیا اور ہزارہ شوتوکان کراٹے اکیڈمی کوئٹہ میں تربیت حاصل کی تین بہنوں اورایک بھائی میں نرگس سب سے بڑی ہیں نرگس گذشتہ 5 سال سے کراٹے میں قومی چیمپئین ہیں انہوں نے 2017 میں سری لنکا میں ہونے والے سائوتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ میں ایک گولڈ،ایک سلور اور ایک کانسی کاتمغہ جیتا تھا برونز میڈل جیتنے کے بعد نرگس کاکہنا تھا کہ مجھے پوری امید تھی کے میگا ایونٹ میں پاکستان کیلئے میڈل جیتوں گی میرا اللہ تعالی کی ذات پر مکمل بھروسہ تھا اورمیرے کوچز نے میری راہنمائی کی میں نے اپنی تمام توانائی اس فائٹ کیلئے لگادی نرگس کامزیدکہنا تھا کہ اس مقام تک پہنچنے میں میرے والد حمیداللہ اورٹیچر سرغلام علی جوخود بھی کراٹے میں 3 مرتبہ کے سائوتھ ایشین گولڈمیڈلسٹ ہیں نے بہت اہم کرادر ادا کیا انہوں نے میری ٹریننگ اور فٹنس کوبرقرار رکھنے کیلئے بہت کام کیا اس کے علاوہ میرے کوچ شاہ محمدشان جو سیف گیمز گولڈ میڈلسٹ ہیں میچز کے دوران مسلسل میری راہنمائی کرتے رہے اس موقع پرنرگس نے اولمپک گیمز میں شرکت کواپنا خواب بتاتے ہوئے اس عزم کااظہارکیا کہ وہ اولمپک میں کوالیفائی کرکے پاکستان کاسبزہلالی پرچم مزیدسربلندکرناچاہتی ہیں اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) سیّدعارف حسن نے نرگس کوبرونز میڈل جیتنے پرمبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کوپاکستان میں خواتین کھلاڑیوں کیلئے ایک سنگ میل قراردیا جنرل عارف حسن نے کہا کہ نرگس نے اپنی کارکردگی سے یہ بات ثابت کی ہے کہ اگرحوصلہ بلندہوتوکامیابی کے حصول کوممکن بنایا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب 18 ویں ایشین گیمز میں پاکستانی شوٹر عثمان چاند کوالیفیکیشن رائونڈ مین پہلے نمبرپررہے۔ اسکیٹ مینز مین عثمان چاند (75) کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پرآئے جبکہ عبدالستار ستی (65) کے ساتھ 24 نمبرپررہے 25 میٹر ریپڈ فائرپسٹل (مینز) مین محمدخلیل اختر (577) کے ساتھ 8 ویں جبکہ غلام مصطفی بشیر (569) کے ساتھ 12 پوزیشن پررہے۔گالف مینز انفرادی رائونڈ مین پاکستان کے احمدبیگ +14 اور تیمورخان +7 پوزیشن پرآئے۔مردوں کی برج ٹیم ایونٹ میں تھائی لینڈ کیخلاف پاکستان کے گلزاربلال،فرخ لیاقت اسدمقبول اور غالب 5.20 اسکور کے ساتھ 10 ویں نمبرپرجبکہ بھارت کے مدمقابل 6.03 اسکور کے ساتھ 10 ویں پوزیشن پرآئے ۔سپرمکسڈ ٹیم ایونٹ مین چائنیزتائپے کیخلاف تھسین گھی والا،حسن عسکری،فاتمہ رضا اور روبینہ ااغا نے 4.23 ساتھ5 ویں پوزیشن پائی۔کراٹے میں قطر کے کھلاڑی نے پاکستان کے بازمحمدکو 1-0 سے ہرا دیا۔ایتھلیٹکس۔ مینز 400 میٹر ہیٹ میں پاکستان کے محمدندیم (49.19)کے ساتھ 22ویں۔نوکرحسین 49.75) )کے ساتھ 24ویں۔مینز100 میٹر ہیٹ مین لیاقت علی ((11.01) 30 ویں جبکہ گوہرشہباز 10.66) )کے ساتھ 22 ویں نمبرپررہے۔مردوں کے بیڈ منٹن ڈبلز میں سری لنکا نے پاکستان کے رضوان اعظم اور کاشف علی کی جوڑی کو2-0 سے ہرا دیا۔باکسنگ کے مردوں کے بینٹم 56 کے جی میں متحدہ عرب امارات کیخلاف پاکستانی باکسر نقیب اللہ نے 3-0 سے کامیابی حاصل کی ۔ویمنز 60 کے جی فائٹ میں پاکستان کی رخسانہ پروین بھارتی باکسر سے ہارگئیں ۔مینز لائٹ فلائی 49 کے جی میں چائینزتائپے کے باکسر نے پاکستان کے محب اللہ کو 4-1 سے شکست دی۔سیپاک ٹاکرزمیں سنگاپور نے پاکستان کو 21-2 اور 21-6 سے ہرا دیا۔سیلنگ لیزراسٹینڈرڈکلاس۔ 5 ریسوں میں پاکستان کے نجیب اللہ خان 11ویں۔ ونڈسرفنگ RSX کلاس میں راجہ قاسم عباس 7ویں جبکہ 470 کلاس مین رحمان اللہ اور خالدحسین 9ویں نمبرپررہے لیزر 4.7 کلاس میں محمداویس کی پوزیشن 18ویں رہی۔

تازہ ترین