• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل بس سٹینڈ کے اختیارات،مئیر ملتان اور ضلعی انتظامیہ میں ٹھن گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر)مئیر ملتان اور ضلعی انتطامیہ میں جنرل بس سٹینڈ کے اختیارات لینے کا معاملہ شدت اختیار کرگیا ۔ میئرملتان نے صوبائی حکومت کو جنرل بس اسٹینڈ کے اختیارات ضلعی انتظامیہ سے واپس لیکر میونسپل کارپوریشن کے حوالے کرنے کا مطالبہ کردیا اور اس سلسلے میں خط بھی لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر بس سٹینڈ کو حوالے نہ کیا گیا تو میونسپل کارپوریشن کو 13کروڑ روپے کا نقصان ہوگاجس سے پنشنرز کو پنشن دینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق میئر ملتان کی طرف سے گزشتہ روز بجھوائے گئے خط میں حکومت کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا گیا کہ کیسے ضلعی انتطامیہ نے کارپوریشن سے بس سٹینڈ کا چند ماہ قبل اختیا رلے لیا ۔
تازہ ترین