کوئٹہ (این این آئی)نومنتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سمیت سرکاری ملازمین عید کی چھٹیاں گزارنے کے بعد آج واپس صوبائی دارالحکومت پہنچیں گے۔سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد نے عید اپنے آبائی علاقے میں منائی ۔ دوسری جانب ارکان صوبائی وقومی اسمبلی جن میں اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو، ڈپٹی اسپیکر سردار بابر خان سمیت دیگر نے عید اندرون بلوچستان اور کراچی میں منائی جو آج اتوار کو کوئٹہ پہنچیں گے۔