صدارتی انتخاب سے قبل تحریک انصاف متحرک ہوگئی، پی ٹی آئی قیادت نے آزاد ارکان سے رابطوں کے لئے وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں 2 رکنی کمیٹی بنا دی۔
ذرائع کے مطابق پرویزخٹک اور سینیٹر فدا محمد خان پر مشتمل کمیٹی کو آزاد ارکان سے رابطوں کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی نے کچھ آزاد ارکان سے رابطے بھی کیے ہیں اور سینیٹ کے آزاد ارکان سے معاملات طے بھی پاگئے ہیں تاہم ان سینیٹرز کے نام ابھی منظر عام پر نہیں لائے جا رہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ارکان جلد ہی پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک اور فدا محمد خان جلد خیبرپختونخوا اور بلوچستان کا دورہ بھی کریں گے۔