امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پارٹی کارکردگی کو بہتر بنانے کےلئے کارکنوں سے تجاویز مانگ لیں ہیں۔
لاہور کے مقامی ہوٹل میں جماعت اسلامی کے 77ویں یوم تاسیس سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ 25 جولائی کے انتخابات کے فیصلے پہلے ہی ہو چکے تھے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کا بائیکاٹ اس لئےنہیں کیاکہ کہیں لوگ یہ شورنہ مچا دیں کہ شکست سے ڈر گئے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت میں وہی لوگ ہیں جو کبھی مشرف ، پیپلز پارٹی ،توکبھی ن لیگ کے ساتھ اقتدار میں رہے۔
ان کا کہناتھاکہ وہ انتظار کریں گے کہ حکومت نے جووعدےکئے وہ کب پورے ہوتے ہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر سینیٹ اور قومی اسمبلی میں احتجاج کیاجائےگا۔