سکھر (بیورو رپورٹ) ویلفیئر برائے بے گھر افراد و کچی آبادی ضلع سکھر کی جانب سے ریلوے افسران کی مبینہ زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے کی قیادت محمد ہارون نے کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ریلوے افسران کی زیادتیوں کا نوٹس لے کر انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔