• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گستاخانہ خاکوں پر اوآئی سی کا اجلا س طلب، ہالینڈ کا سفیر ملک بدر کیا جائے،سراج الحق

لاہور (صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نبی کریم ؐ کی شان اقدس میں بے حرمتی اور خاکوں کی نمائش کے خلاف دنیا بھر میں آواز بلند کرے ، ہالینڈکے سفیر کو فی الفور ملک بدر اور او آئی سی کا فی الفور اجلاس طلب کیا جائے ـ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کا منشور اور مشن اسلامی پاکستان ہے ، ہم پاکستان میں نظام مصطفی کا نظام چاہتے ہیں ، اس مقصد کے لئے 100 سال بھی لگیں تو جدوجہد جاری رکھیں گے، موجودہ حکومت کو چھ ماہ دیں گے تا کہ معلوم ہو سکے کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل کرتی ہے یا نہیں ، مستقبل جماعت اسلامی کا ہے ، چھ ماہ میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، ہم نے پاکستان کو ہر قیمت پر اسلامی پاکستان اور خوشحال پاکستان بنانا ہے ـ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں جماعت اسلامی پاکستان کے77 ویں یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی بنیاد مولانا سیدابوالاعلی مودودی نے 70 سال پہلے رکھی جبکہ اس اجلاس میں 100 سے بھی کم افراد نے شرکت کیـ جماعت اسلامی آج عالمگیر جماعت بن چکی ہے ـ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے قیام کا واحد مقصد ملک میں نظام مصطفی کا قیام تھا ـ اس سے قبل دین کو سیاست اور ایوانوں سے دور رکھا گیا تھا۔
تازہ ترین