• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم اے ملتان کا اجلاس‘ڈاکٹر یاسمین راشد کے صوبائی وزیر صحت بننے پر اظہار مسرت

ملتان (سٹاف رپورٹر)پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد کے صوبائی وزیر صحت بننے پر پی ایم اے ملتان نے مبارک باد دی ہے،اس حوالے سےپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان چیپٹر کا اجلاس صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ھراج کی زیرقیادت منعقد ہوا جس میں معروف معالج پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد کو صوبائی وزیر صحت بنانے پر خوشی کا اظہار کیا گیا اور توقع ظاہر کی گئی کہ محکمہ صحت پنجاب کے مسائل جلد حل ھوں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد خود بھی پی ایم اے لاھور کی اہم عہدے دار رہ چکی ہیں گزشتہ روز اجلاس میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر رانا خاور، ڈاکٹر ھاجرہ مسعود ڈاکٹر حمیرا ڈاکٹر مرتضی بلوچ ڈاکٹر شیخ عبدالخالق، ڈاکٹر منظر علی ڈاکٹر امجد باری ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر ڈاکٹر ندیم اقبال، نے شرکت کی۔
تازہ ترین