راولپنڈی (اے پی پی) وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنے عہدے کا چارج سنھبا ل کر کام شروع کر دیا ہے ۔وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری وزارت دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) اکرام الحق نے وزارت دفاع پہنچنے پر وفاقی وزیر دفاع کا خیر مقدم کیا ۔اس موقع پر وزارت دفاع کے اعلیٰ حکام کے تعارف کے لیے تعارفی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیر دفاع پرویز خٹک نے کی ۔اجلاس میں وزیر دفاع کو وزارت کے امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔اس موقع پروزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ وسائل اور دفاعی ساز و سامان سے متعلق ملک کی مسلح افواج کو مزید مضبوط بنایا جائے گا تا کہ ملکی دفاع مزید مضبوط بنایا جاسکے ۔