• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ دنوں ماہرین فلکیات کائنات کا سب سے گرم ترین سیارہ در یافت کیا ہے جو زمین سے 650 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے ۔ماہرین کے مطابق یہ کسی ستارے اور سیارے کے در میانی شے ہے ۔اسے ’’ای ایل ٹی نائن بی ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔اس کا درجہ ٔ حرارت 3,770 ڈگری سینٹی گریڈ ہے ۔شدید گرمی کی وجہ سے یہ سیارہ اپنی رنگت تبدیل کر چکا ہے اور فضامیں اس کی بھاری دھاتوں کے ایٹم بھی بکھرے ہوئے ہیں ۔

ماہرین کے مطابق یہ سیارہ 2016 کے آخر میں در یافت ہوا تھا ۔جب سے ماہرین اس پر تحقیق کر رہے تھے ۔اس پر فولاد اور ٹائٹینیم جیسی بھاری دھاتیں موجود ہیں لیکن شدید گرمی کی وجہ سے وہ بخاراتی شکل میں تبدیل ہوچکے ہیں ،کیوں کہ اتنے بلند در جہ ٔ حرارت پر دھاتیں پگھل کر بخارات بن جاتی ہیں۔ اس کے ایٹم آزاد حالت میں گردش کر رہے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق یہ سیارہ کئی ستاروں سے زیادہ گرم ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین