• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیر خارجہ کا بیان ناقابل قبول ہے، رضا ربانی

سابق چیئرمین سینٹ اور پی پی سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا بیان ناقابل قبول ہے ۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ عمران خان سے اختلافات ضرور ہےمگر امریکی وزیر خارجہ کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ وزیراعظم کو ڈومور کہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی وزیرخارجہ کےبیان سے متعلق تنازع پر بحث کیلئے ان کی تحریک التوا کو سینیٹ ایجنڈا میں شامل نہیں کیا گیا ،ان کی تحریک التوا پر بحث کرائی جائے تاکہ وزیرخارجہ کو ایوان کا موقف معلوم ہو۔

تازہ ترین