صدارت کے عہدے کے لیے اپوزیشن کی پانچ جماعتوں کے امیدوار مولانا فضل الرحمان لابنگ کے لیے متحرک ہو گئے، پیپلز پارٹی سے مذاکرات کے بعد آج کراچی جائیں گے جہاں جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان آج کراچی آئیں گے جہاں وہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان شام 5 بجے کنگری ہاؤس میں حروں کے روحانی پیشواء اور جی ڈی اے الائنس کے سربراہ پیر صاحب پگاڑا سے ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ شام 7 بجے ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد جائیں گے۔
مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں سے اپنے لئے ووٹ مانگیں گے۔ کامیابی کے حصول کے لیے مولانا وفود کے بجائے خود رہنماوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور اپنے ذاتی اثر و رسوخ کو استعمال میں لارہے ہیں۔