اسلام آباد (مانیٹر نگ سیل)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ خورشید شاہ کے بیان پر تعجب ہوا ، عارف علوی کی جیت یقینی ہے ،اعتزاز احسن صدارتی انتخابات سے دستبردار ہوجائیں ۔ فواد چودھری نے کہاہے کہ اعتزاز احسن سے متعلق خورشید شاہ کے بیان پر تعجب ہواہے ۔ انہوں نے کہا کہ عارف علوی ہمار ے صدا ر تی امیدوار ہیں اور ان کی جیت یقینی ہے ۔مدمقابل کوئی بھی ہو عارف علوی کی حیثیت پر کوئی بھی اثر نہیں پڑے گا۔