اسلام آباد (جنگ نیوز) پیپلز پارٹی کی جانب سے نامزد صدارتی امیدوار اعتزاز احسن نے امید ظاہر کی ہے کہ مولانا فضل الرحمان ان کے حق میں صدارتی امیدوار کی دوڑ سے دستبردار ہوجائیں گے جبکہ یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے کئی ارکان انھیں ووٹ دیں گے۔الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن ذاتی دوست ہیں، ان کا احترام کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا میرا رویہ بہت لچکدار ہے، ن لیگ نے ایازصادق یا راجا ظفرالحق جیسا امیدوار نامزد کیا ہوتا تو ہم سوچنے پر مجبور ہو جاتے، تمام سیاسی جماعتوں سے ہمیں ووٹ کی توقع ہے۔