پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہےکہ پہلی مرتبہ دفترخارجہ اپنی بات سے پیچھے ہٹ گیا ہے، وزیراعظم ایوان میں آکر اس تنازع کے حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ پر ردعمل دیتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت اپنے الفاظ ایسے واپس لے گی تو ایوان کو تشویش ہوگی،کیا پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے اصولی موقف سے پیچھے ہٹ گیا ہے؟
سینیٹ میں اظہار خیال کرتےہوئے شیری رحمٰن نے کہاکہ امریکا نے متنازع فون کال کا ٹرانسکرپٹ جاری کردیا ہے۔
پاکستان کے دفترخارجہ نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ تنازع بڑھے جس نے فون پر بات کی تھی وہ ایوان کو آکر جواب دے،ہم نے تو امریکا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی تھی۔