• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں پانی کی قلت ،وزیر اعلیٰ نےواٹرایمرجنسی نافذ کر دی،ٹینکروں اور ٹیوب ویلوں کو رجسٹرڈ کرنیکا فیصلہ

کوئٹہ (خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ میں پینے کے پانی کی کمی اور عوام کو درپیش مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ پی ایچ ای اور واسا کو صورتحال کی بہتری کے لئے شہر میں واٹر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ انہیں پانی کے حوالے سے کوئٹہ کے عوام کی تکالیف کا بخوبی اندازہ ہے اور ان کی خواہش ہے کہ ان تکالیف کا فوری ازالہ کیا جائے جس کے لئے متعلقہ اداروں کو تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بھرپور اقدامات کرنا ہوں گے وہ کوئٹہ میں پانی کی کمی سے پیدا ہونے والی صورتحال اور اس مسئلے کے دیرپا بنیادوں پر حل کے لئے اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ صوبائی وزیر پی ایچ ای نورمحمد دمڑ، صوبائی وزیر اطلاعات میر ظہور احمد بلیدی، رکن صوبائی اسمبلی مبین خان خلجی، سابق صوبائی وزراء منظور خان کاکڑ، طاہر محمود، چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر، سیکرٹری خزانہ اورکمشنرکوئٹہ نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ سیکرٹری پی ایچ ای زاہد سلیم اور ایم ڈی واسا ولی محمد بڑیچ نے اجلاس کو بریفنگ دی۔
تازہ ترین