• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی مرتبہ دفترخارجہ اپنی بات سے پیچھے ہٹا،رضا ربانی

لاہور (مانیٹرنگ سیل) پیپلز پارٹی کے رہنما ءاور سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہےکہ پہلی مرتبہ دفترخارجہ اپنی بات سے پیچھے ہٹ گیا ہے، وزیراعظم اس تنازع کے حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لیں۔ترجمان دفتر خارجہ کی بریفنگ پر ردعمل دیتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت اپنے الفاظ ایسے واپس لے گی تو ایوان کو تشویش ہوگی،کیا پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے ہٹ گیا ہے؟سینیٹ میں اظہار خیال کرتےہوئے شیری رحمٰن نے کہاکہ امریکہ نے متنازع فون کال کا ٹرانسکرپٹ جاری کردیا ہے۔پاکستان کے دفترخارجہ نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ تنازع بڑھے جس نے فون پر بات کی تھی، وہ ایوان کو آکر جواب دے،ہم نے تو امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی تھی۔
تازہ ترین