ملتان(سٹاف رپورٹر) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی یکم ستمبر کو ملتان متوقع آمد کے حوالے سے ریلوے ملتان ڈویژن کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ وزیر ریلوے ہفتے کی شام بذریعہ ہوائی جہاز کراچی سے ملتان پہنچیں گے ، رات قیام کے بعد اتوار کو ڈی ایس آفس میں بریفنگ ہوگی ،وزیر ریلوے سہولت سنٹرکا سنگ بنیاد اور ریلوے گرائونڈ میں بنائی جانے والی نرسری کا افتتاح اور کینٹ سٹیشن ،ریلوےہسپتال کا دورہ بھی کریں گے،اس دوران وہ میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے اور اسی شام بذریعہ ہوائی جہاز واپس لاہور روانہ ہو جائیں گے ،وزیر ریلوے کی آمد کے پیش نظرڈی ایس آفس ہسپتال اور روڈ کی تزئین و آرائش اور صفائی کے انتظامات کئے جا رہے ہیں اور ریلوے پولیس نے بھی سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے وزیر ریلوے کی ملتان آمدکا حتمی شیڈول آج جاری ہوگا،تاہم ان کی آمد کے سلسلے میں ریلوے انتظامیہ ملتان نے ریکارڈ اور بریفنگ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔