• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن جعلی پارلیمنٹ کے ممبران سے کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں ، صاحبزاہ حامدرضا

لاہور(خبرنگارخصوصی)سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن جعلی پارلیمنٹ کے ممبران سے کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں ۔ اپوزیشن ناامیدی پھیلانے سے گریز کرے ۔ عمران خان عوام کی محرومیوں کے ازالہ کے لئے پُرعزم دکھائی دے رہا ہے ۔ نوے دن میں نوے مسائل بھی حل ہو گئے تو یہ بھی بڑی کامیابی ہو گی ۔ حکومت اور اپوزیشن پاکستان کو بدعنوانی اور بدانتظامی سے پاک کرنے کے لئے مشترکہ کوششیں کریں ۔ ٹانگیں کھینچنے کی روش ختم ہونی چایئے ۔ ملکی تعمیر و ترقی کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے ۔ عمران خان تبدیلی کے دعووں کو حقیقت میں بدل کر ہی قوم کی توقعات پوری کر سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سنی اتحاد کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قوم کرپٹ مافیا کو قانون کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتی ہے ۔ ملک کی لوٹی دولت واپس لائے بغیر تبدیلی بے ثمر رہے گی ۔ سیاست بازی چھوڑ کر ملک و قوم کو درپیش دیرینہ مسائل پر توجہ دینا ہو گی ۔ جمہوریت کو حکام کی بجائے عوام کے لئے نفع بخش بنایا جائے ۔
تازہ ترین