پشاور(خبرنگار)پشاور کے علاقہ چارسدہ روڈ کے رہائشی بیوہ خاتون نصرت بی بی نے اپنی دو بیٹیوں کی کفالت کیلئے وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوااوردیگرمخیر حضرات سے مالی تعان کی اپیل کی ہے ۔پشاور پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو سال پہلے اس کا خاوند فوت ہوچکا ہے جبکہ خاوندکے وفات کےایک سال بعد انکی جوانسال بیٹی بھی فوت ہوگئی تھی۔انہوں نےبتایاکہ اب گھر میں انکی دو چھوٹی بیٹیاں ہیں اور ان دونوں کی وہ واحدکفیل ہے ۔خاتون کاکہناتھاکہ وہ سارا دن لوگوں کے گھروں میں کام کاج کرکے بشمکل اپنے گھر کے اخراجات پورے کرتی ہے انہوں نے کہاکہ بیٹی کی علاج کیلئے رشتہ داروں سے قرض لیا تھا لیکن مالی مشکلات کے باعث وہ تاحال قرض ادا نہیں کرسکی ۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ اور دیگر مخیر حضرات سے اپیل کی کہ انکے بیٹیوں کی کفالت میں مالی تعاون کی جائے ۔