سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ بے بنیاد وجوہات کی بنیاد پر آصف علی زرداری کو مفرور ظاہر کیا گیا۔
بینکنگ کورٹ کراچی سے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی 20 لاکھ روپے کے عوض عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد فاروق ایچ نائیک میڈیا سے بات کر رہے تھے۔
اس موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آصف علی زرداری کو الیکشن کی مصروفیات کے باعث مفرور ظاہر کرنا حیران کن بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کسی جرم میں ملوث نہیں تو بلاوجہ اس کو پریشان نہ کیا جائے۔