کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرڈویژنل انڈر 15 جونیئر فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے سندھ گرین ٹیم کے ٹرائلز حیدرآباد میں ہوئے، جس کے بعد ٹیم منتخب کی گئی جس میں محمد صالح، ذاک شاہ، سمیع قریشی، کبیر احمد، سمیر، انس نور، انیس، دانیال سرفراز، نجم الدین قریشی، رحیم شاہ، دیشن کمار، عمیر، سلمان، عبداللہ راشد، احد، وارث شاہ، محمد عماد، سمیر، اسحاق، وقار، کبیر قریشی، حسین شامل ہیں۔ کوچ شکیل بلوچ، اسسٹنٹ کوچ فہیم قریشی، اسسٹنٹ منیجر محمد توفیق راجپوت، قمر شیخ ہوں گے۔ کھلاڑی 2 ستمبر کو 2بجے دوپہر واپڈا گرائونڈ حیدرآباد منیجر توفیق راجپوت، شکیل بلوچ کو اپنے اوریجنل بی فارم، 2عدد پاسپورٹ سائز تصاویر کے ساتھ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔