• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار کراچی پہنچ گئے۔ آج کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ واٹر کمیشن،پولیس میں غیر قانونی بھرتیاں،آئل ٹینکرز ٹرمینل منتقلی ،انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری،ماحولیاتی آلودگی،مٹی میں بچوں کی ہلاکتیں،سانحہ بارہ مئی،کلفٹن فٹ پاتھ اسکولاور حبیب کوآپریٹو سوسائٹی کے پارک پر قبضہ کے خلاف قدمات کی سماعت کرے گا۔اس سلسلے میں کراچی رجسٹری سے چیف سیکریٹری سندھ،اٹارنی جنرل پاکستان، ایڈووکیٹ جنرل سندھ،ڈائریکٹرجنرل نیب،آئی جی سندھ،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ، میئرکراچی ،سیکریٹری صحت،چیئرمین واپڈا،چیئرمین کے پی ٹی ،سیکریٹری ایرگیشن،سیکریٹری ثقافت،آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن،ڈی آئی جی ٹریفک،ڈائریکٹرجنرل سیہون ڈویلپمنٹ اتھارٹی ،ڈی پی او جام شورو سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔دریں اثناءاضافی فہرست میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی عمران علی شاہ کی جانب سے شہری پر تشدد ازخود نوٹس کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہےاوراس سلسلےمیں بھی پی ٹی آئی ایم پی اے عمران علی شاہ اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔
تازہ ترین