• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان کی سیاسی چال ایک داغ ہے، اعتزاز احسن ”جرگہ“ میں گفتگو، تفصیلی انٹرویو آج نشر ہوگا

کراچی (جنگ نیوز) پیپلزپارٹی کے نامزد صدارتی اُمیدوار اور سینئر رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیں بتایا تھا کہ صرف وہی نوازشریف کو راضی کرسکتے ہیں جبکہ (ن) لیگ سے کہا کہ صرف وہی آصف زرداری کو راضی کرسکتے ہیں۔ ہم نے اُنہیں ایلچی بنایا تھا لیکن وہ خود صدارتی اُمیدوار بن گئے۔ مولانا فضل الرحمان کی یہ چال تا حیات اُن کے سیاسی کیریئر پر داغ ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں گفتگو کے دوران کیا۔ سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں اعتزاز احسن کا تفصیلی انٹرویو ناظرین ہفتے کی رات 10 بجکر 5 منٹ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔

تازہ ترین