• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی تاریخ کی پہلی خاتون چیف جسٹس طاہرہ صفدر آج حلف اٹھائینگی

کوئٹہ (امین اللہ فطرت)ملکی تاریخ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کا اعزاز حاصل کرنیوالی جسٹس سیدہ طاہر صفدرآج چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گی، گورنرحلف لیں گے،7 ستمبر 2009 کو بلوچستان ہائی کورٹ کی جج بنی تھیں،بلوچستان ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی جمعہ کو ریٹائر ہوگئے ،جسٹس طاہرہ صفدر نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہوں گی، جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر 5 اکتوبر 1957 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئیں ابتدائی تعلیم کوئٹہ سے حاصل کی، بلوچستان یونیورسٹی اردو لٹریچر میں ماسٹرز کیا اور 1980 میں لاء کالج کوئٹہ سے قانون کی ڈگری حاصل کی 22 اپریل 1982 میں وہ پہلی خاتون سول جج کے عہدے پر فائز ہوئیں ۔29 جون 1987 میں سینئر سول جج 27 فروری 1991 میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور یکم مارچ 1996 میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدوں پر فائز رہیں وہ لیبر کورٹ اور بلوچستا ن سروس ٹریبونل میں بھی خدمات انجام دے چکی ہیں جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر 7 ستمبر 2009 کو بلوچستان ہائی کورٹ کی پہلی خاتون جج بنیں ۔وہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کے حوالےسےتین رکنی خصوصی بینچ کی بھی ممبر تھیں،نئی چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری آج ہفتے کو صبح 10 بجے گورنر ہائوس میں منعقد ہوگی،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ان سے حلف لیں گے، جسٹس طاہرہ صفدر کے چیف جسٹس بننے کے بعد جسٹس جمال خان مندوخیل بلوچستان ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج ہونگے ۔
تازہ ترین